Time 06 اکتوبر ، 2020
پاکستان

کلبھوشن کیس: دو سینئر وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی

اسلام آباد: کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر 2 سینئر وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی۔

 جیو نیوز کے مطابق سینئر وکلاعابدحسن منٹو اور مخدوم علی خان نے رجسٹرار آفس کو اپنی عدم دستیابی سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

عابد حسن منٹو نے خرابی صحت اور مخدوم علی خان نے پروفیشنل وجوہات پر عدالتی معاونت سے معذرت کی ہے۔

عابد حسن منٹو نے عدالت کوبتایا کہ عدالت کی جانب سے معاون مقرر کرنا اعزاز کی بات ہے لیکن کچھ سال قبل وکالت سے ریٹائر اور پریکٹس چھوڑ چکا ہوں، اپنی عمر اور جسمانی کمزوری کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں لہٰذاعدالت معذرت قبول کرے۔

مخدوم علی خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کیس میں عدالتی معاون مقرر کیا جانا میرے لیے باعث فخر ہے لیکن پروفیشنل وجوہات کی بنا پر عدالتی معاونت نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :