Geo News
Geo News

Time 08 اکتوبر ، 2020
دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی سے ملیے

فوٹو: انسٹاگرام میکی کیورن

امریکا کی 17 سالہ شہری نے دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی 17 سالہ میکی کیورن دنیا بھر میں سب سے لمبی ٹانگوں والی ٹین ایجر ہیں جن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی میکی کے ریکارڈ کی تصدیق کی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق میکی کی ایک ٹانگ 53 انچ سے زائد او دوسری 52 انچ سے زیادہ ہے جب کہ ان کی فیملی کے دیگر افراد کے قد بھی لمبے ہیں لیکن کوئی بہن بھائی ان کے قد تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

View this post on Instagram

I’m here for a time not a long time

A post shared by (@_maci.currin_) on

گنیز ویب سائٹ کے مطابق 17 سالہ امریکی لڑکی کا مجموعی قد 6 فٹ 10 انچ ہے جس میں ان کی ٹانگوں کی لمبائی 60 فیصد ہے، میکی اپنی لمبی ٹانگوں اور قد کی وجہ سے ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتی تھیں تاکہ دنیا بھر میں لمبے قد والے لوگ ان سے متاثر ہوں۔

میکی کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی ان کی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے تنگ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں عام طور پر لوگوں سے زیادہ لمبا قد ہونے کی وجہ سے پریشان کیا گیا ہے۔

میکی کےمطابق ان کی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے ان کو فائدہ بھی ہوتا ہے اور کبھی کبھار چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس میں ان کے قریب لوگوں کا ردعمل بھی شامل ہے۔