08 اکتوبر ، 2020
لندن میں موجود ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں 32 ملین پاؤنڈز کی جائیدادیں ہیں، فیصل واوڈا قوم کو بتائیں ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا؟
انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینے والے سے کون پوچھے گا یہ جائیدادیں کہاں سے آئیں؟
عابد شیر علی نے کہا کہ ن لیگ پر تہمت اور غداری کے الزامات لگانے والے خود پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔
دوسری جانب رہنما ن لیگ عطاء اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل واوڈا ن لیگ کے لوگوں سے اپنے کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا کہہ رہے ہیں۔