پاکستان
Time 08 اکتوبر ، 2020

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد کا انتقال

ملک میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں مزید 9 افراد انتقال کرگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات کے بعد وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید 583 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والےکورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 11 ہزار68 ہوچکی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 4، اسلام آباد میں 3 اور پنجاب میں 2 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں اب تک 2 ہزار 535، پنجاب میں 2 ہزار 247، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 187،بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 افراد کوروناکے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد اس وقت8 ہزار 15 ہے جن میں سے 497 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :