قیدیوں کو سزا کے طور پر گھنٹوں ’بے بی شارک‘ گانا سنایا گیا

فوٹو: فائل 

بچوں کے من پسند گانے ’بے بی شارک‘ سے تو آپ سب ہی واقف ہوں گے اور اکثر  یہ گانا بچے اتنے شوق سے سنتے ہیں کہ والدین کو اس گانے سے ہی چِڑ ہو جاتی ہے۔

امریکی ریاست اوکلا ہاما میں قیدیوں کے ساتھ ایک انوکھا ہی سلوک دیکھنے میں آیا جہاں جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر تیز آواز میں گھنٹوں ’بے بی شارک‘ گانا سنا کر اذیت دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قیدیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر انہیں دیوار سے باندھ کر تیز آواز میں ’بے بی شارک‘ گانا لگا دیا جاتا تھا۔

جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کو دی جانے والی اس سزا سے انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سزا دینے والے دونوں ملازمین نے استعفیٰ دے دیا۔

جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ اس ناروا سلوک کے الزام میں 2 ملازمین اور ان کے سپروائزر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :