Time 10 اکتوبر ، 2020
کاروبار

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور دھچکا، ایل پی جی مہنگی

تین دن میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں دوسری بار 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

گھریلوسلنڈر 60 روپے اور کمرشل 200 روپے منہگا ہوگیا۔ تین دن میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے کلو اضافہ ہوا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 130روپےکلو ہوگئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی کھپت پوری کرنےکیلئے 1 لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمدکی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر روزمرہ استعمال کی تقریباً تمام ہی چیزیں مہنگی ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیر سے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی میں قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔

مزید خبریں :