Time 11 اکتوبر ، 2020
پاکستان

عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کیخلاف کامیابی ممکن نہیں: اسد عمر

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی سطح پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح گزشتہ ہفتے دو فیصد سے زیادہ رہی، گزشتہ 6 ہفتے اوسط شرح دو فیصد سے کم تھی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے اور ملک بھر میں انتظامیہ کو کورونا سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو رہا ہے، یہ نہ ہو پنجاب میں بھی دوبارہ لاک ڈاؤن لگانا پڑے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 666 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید خبریں :