Can't connect right now! retry

کھیل
11 اکتوبر ، 2020

اسپین کے رافیل نڈال نے 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

اسپین کے رافیل نڈال نے 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں نڈال نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دی۔

فرنچ اوپن ٹائٹل کے فائنل میں نڈال ابتدا ہی سے چھائے رہے اور پہلے سیٹ میں جوکووچ ایک بھی گیم نہ جیت سکے جب کہ نڈال نے 0-6 سے سیٹ اپنے نام کیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی نڈال حاوی رہے اور 2-6کی کامیابی کے ساتھ میچ میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے مقابلہ کیا لیکن سیٹ پھر بھی نہ جیت پائے اورنڈال نے 5-7 کی کامیابی کے ساتھ 13 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM