کاروبار
Time 12 اکتوبر ، 2020

بجلی مزید مہنگی، عوام پر سالانہ 28 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے تک مہنگی کر دی گئی۔

پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 11 سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صا رفین کیلئے بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 301 سے 700 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کی گئی جس کے بعد ماہانہ 301 سے 700 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ نئی قیمت 19روپے 25 پیسے اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ایک یونٹ ہو گا 22 روپے 35 پیسے کا۔

پانچ کلو وواٹ لوڈ کے کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 9 پیسے جب کہ پانچ کلو سے زائد استعمال پر 2 بجلی روپے 89 پیسے مہنگی ہوگئی۔

صنعتی شعبے سمیت جنرل سروسز، بلک سپلائی، عارضی سپلائی اور پبلک لائٹنگ کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی ہو گئی جب کہ زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی گئی ہے۔

مزید خبریں :