کاروبار
Time 13 اکتوبر ، 2020

پاکستان میں ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قدر کم نہیں ہوئی— فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ 

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 86 پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے کے بعد 164 روپے 30 پیسے ہے۔ 

ادھر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قدر کم نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 99 ہزار 880 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 2 ڈالرکم ہوکر 1921 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :