پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2020

حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا

حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا، اسموگ کوآفت قراردینے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ریلیف کمشنر نے اسموگ کو آفت قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ’اسموگ‘ ، ’فوگ‘ یعنی دھند اوراسموک مطلب دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے۔ اردو میں ہم اسے گرد آلود دھند یا آلودہ دھند بھی کہہ سکتے ہیں۔

کیمیائی طور پر اس میں صنعتی فضائی مادے، گاڑیوں کا دھواں، کسی بھی چیز کے جلانے سے نکلنے والا دھواں مثلاً بھٹوں سے نکلنے والا دھواں شامل ہوتا ہے۔

اسموگ کی وجہ سے اوزون کی مقدار فضا میں خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔

مزید خبریں :