Time 14 اکتوبر ، 2020
پاکستان

موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش بھکاری کے پاس سے ہزاروں روپے نکل آئے

کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش ہونے والے بھکاری کے تھیلے سے ہزاروں روپے نکل آئے۔

سریاب روڈ پر ایک معمر بھکاری موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا۔

اس دوران بھکاری کے پاس موجود تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بڑی تعداد میں نوٹ اور سکے نکل آئے۔

پولیس کے مطابق بھکاری کے پاس سے کل 85 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحول میں لے لیا گیا ہے تاکہ ہوش میں آنے کے بعد بھکاری کو واپس کیا جاسکے۔

مزید خبریں :