پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2020

2 تحقیقاتی یونٹس نے جہانگیر ترین اور ان کے کاروبار سے متعلق جاسوسی کی: قریبی ذرائع

جہانگیر ترین (بائیں) اپنے بیٹے علی ترین کے ساتھ — فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شوگر انکوائری سے پہلے حکومت کے 2 تحقیقاتی یونٹس نے جہانگیر خان ترین ، ان کے خاندان اور کاروبار کے بارے میں جاسوسی کی۔

جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کے اردگرد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان غلط فہمی پید اکرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے۔

دعوے پر شہزاد اکبر  کا حیرت کا اظہار

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد نامزد افراد سپریم کورٹ گئے لیکن وہاں اپنا کیس ثابت نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن اپنا کام جاری رکھےگا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی ترقی اور اسے حکومت میں لانے میں اہم کرداراداکیا۔

مزید خبریں :