Can't connect right now! retry

پاکستان
17 اکتوبر ، 2020

ضلع خیبر میں نیٹو کی 4 گاڑیاں نذر آتش

فوٹو: ٹوئٹر

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو افواج کی چار گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

پولیس کے مطابق نیٹو گاڑیاں گزشتہ روز افغانستان سے طورخم سرحد کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں جنہیں کراچی بندرگاہ منتقل کیا جا رہے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے فرنٹیئر روڈ پر نیٹو افواج کی 4 گاڑیاں لے جانے والے دو ٹرالرز پر نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ آتشزدگی میں نیٹو افواج کی 4 گاڑیاں اور دو ٹرالرز جل گئے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ باڑہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM