Geo News
Geo News

Time 17 اکتوبر ، 2020
پاکستان

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ  ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ 

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ  12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی۔