کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2020

’ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ 2021 میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنے کی ذمہ داری بھارت کی ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا اُمید ہے  کہ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرے گا اور جنوری میں ہمیں اس کا علم بھی ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اب نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے۔ 

2021 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے 22-2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :