18 اکتوبر ، 2020
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔
ان کے اس عمل پر وفاقی وزراء نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے تاہم پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی راجا راظہر کا کہنا تھا کہ مزارقائدکےتقدس کی پامالی پر ن لیگی رہنماؤں پرمقدمہ درج کرائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، صفدر اعوان، نہال ہاشمی اور دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔