پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2020

دبئی پہنچنے والے مزید 100 پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

لاہور سے دبئی پہنچنے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سفری شرائط پوری نہ کرنے پر ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

دبئی ائیرپورٹ پر موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ 

سفری شرائط پوری نہ کرنے پر اس ہفتے 600 پاکستانی دبئی ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دیے گئے ہیں۔

نئی ٹریول پالیسی کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور 2 ہزار درہم کی رقم اپنے ساتھ رکھیں ورنہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستانی قونصل خانے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ویزے کے ساتھ 2 ہزار درہم اور ہوٹل بکنگ کروا کر ہی یو اے ای آئیں۔

مزید خبریں :