19 اکتوبر ، 2020
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے شروع کیا گیا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔
صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا ہے کہ حکومت سے 5 بار مذاکرات ہوئے اور ناکام رہے۔
رخسانہ انور کا کہنا ہے کہ بہت صبر کر لیا اب 11 بجے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، پنشن دی جائے اور انہیں مستقل کیا جائے۔
مظاہرین کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ ان کے سروس اسٹرکچر میں بہتری لائی جائے اور نوکریوں کو تحفظ دیا جائے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں انسداد پولیو مہم کے دوران تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔