سردیوں کا میک اپ لُک کیسا ہونا چاہیے؟

فوٹوفائل

موسم سرما کے دستک دیتے ہی زیادہ تر خاندانوں میں شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجاتا ہے اور شادی یا دیگر تقریبات میں شرکت کے لیے خواتین خصوصی طور پر بناؤ سنگھار پر توجہ دیتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ جس طرح گرمی کے ملبوسات سرد موسم میں آؤٹ آف سیزن ہوجاتے ہیں بالکل اسی طرح موسم گرما کا میک اپ بھی جاڑے میں آؤٹ آف سیزن محسوس ہونے لگتا ہے۔

تو آئیے پھر بات کرتے ہیں آج ونٹر سیزن میک اپ لک کی تاکہ آپ کے لیے بھی سردیوں سے پہلے ہی میک اپ باکس میں ضروری تبدیلیاں لانا آسان ہوجائے۔

گولڈن آئی میک اپ کے ساتھ بیری لپ

فوٹوفائل

اسموکی آئی میک اپ کے بعد میک اپ انڈسٹری میں جو ٹرینڈ سب سے زیادہ مشہور ہواوہ گولڈن آئی میک اپ ہی ہے لیکن گولڈ آئی میک اپ لک بطور ٹرینڈ نیا نہیں بلکہ کئی سالوں پرانا ہے۔

تاہم اس بار ونٹر ٹرینڈ کے طور پر میک اپ لک کو زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے انٹرنیشنل میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے ریڈ کے بجائے بیری لپ کا انتخاب کیا گیاہے جسے فیئر ڈارک ہر ٹون رکھنے والی خواتین بلا تردد اپناسکتی ہیں۔

گولڈن آئی میک اپ کے ہمراہ بیری لپ ایک خوبصورت امتزاج ہی نہیں بلکہ منفرد میک اپ لک بھی ثابت ہوگا۔

کلاسک ریڈ لپ اسٹک

فوٹوفائل

اگر آپ جلدی میں ہیں یا پھر آپ کے پاس میک اپ کو دینے کے لیے زیادہ وقت نہیں تو کوئی بات نہیں پھیکے رنگوں کے لپ کلر کے انتخاب کے بجائے کلاسک ریڈ لپ کلر اپنالیں اس طرح آپ بھی ونٹر میک اپ ٹرینڈ فولو کرنے والی خواتین میں شامل ہوجائیں گی۔

نیچرل بلش لک

فوٹوفائل

گوری رنگت پر بغیر بلش آن کوئی بھی میک اپ لک ادھورا اور پھیکا پھیکا سا محسوس ہوتا ہے۔

ونٹر ٹرینڈ کو فولو کرنے کے لیے براؤن کے بجائے بلش آن کے نیچرل شیڈ( پنک بلش آن)کا انتخاب کیجیے۔

فیئر اسکن ٹون رکھنے والی خواتین بلش آن کا روز پنک شیڈ جب کہ ڈارک اسکن رکھنے والی خواتین لائٹ پنک شیڈ منتخب کرسکتی ہیں۔

آئی میک اپ کے لیے گہرا بادامی شیڈ

فوٹوفائل

گہرے بادامی شیڈ سے مزین آئی میک اپ لک ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو جلد ہی خواتین کا پیچھا نہیں چھوڑنے والا، اس برس بھی ونٹر میک اپ لک کے لیے میک آرٹسٹ نے اسی ٹرینڈ کا انتخاب کیا ہے۔

اس ٹرینڈ کو اپنانے کے لیے آنکھوں پر سب سے پہلے لائٹ براؤن اور نیوڈ آئی شیڈو کلر اپلائی کیا جاتا ہے جس کے بعد اپر لڈ کارنر تک بادامی آئی شیڈو کلر کی ایک لیئر بنائی جاتی ہے۔

آخر میں فش ٹیل لائنر لک کے ساتھ مسکارے کے دو کوڈ اپلائی کیے جاتے ہیں۔

نیچرل گلو

فوٹوفائل

سردی ہو یا گرمی، فل گلوئنگ میک اپ لک ٹرینڈ کا حصہ ہے۔ میک اپ کے دوران فیس پر نیچرل گلوئنگ لک لانے کے لیے پہلے پرائمر اور فاؤنڈیشن لگائیں۔

اس کے بعد اسکن ٹون کی مناسبت سے میٹالک ہائی لائٹر کے مختلف شیڈز کوگالوں، ناک کی ہڈی اور ٹھوڑی پر اپلائی کریں۔

ونگڈ اور میٹالک آئی لائنر

فوٹوفائل

اس موسم سرما میں ہر گہرے رنگ کے آئی شیڈو کو اپنانے کے بجائے سلور یا گولڈ رنگ کا میٹالک آئی آئنریا آئی شیڈو لک اپنائیں یہ ٹرینڈ آپ کے میک اپ کو جدت بخشے گا۔

دوسری جانب لائنر اسٹائل کی بات کریں تو اس ونٹر میک اپ لک میں ونگڈ لائنر اسٹائل آئی میک ٹرینڈ کے طور پر زیادہ مقبول رہے گا۔

واضح رہے کہ ونگڈ لائنر اسٹائل آنکھ کے نقوش کو زیادہ بڑا اور خوبصورت دکھاتا ہے۔

مزید خبریں :