پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2020

تکنیکی فالٹ دور، ‘بی آر ٹی کی بسوں میں اب آگ نہیں لگے گی‘

فائل فوٹو

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی 128 بسوں سے تیکنیکی فالٹ دور کر لیا گیا جس کے بعد سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض احمد نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں سے تکنیکی فالٹ دور کرلیا گیا ہے، 128 بسوں میں موٹر کنٹرولر یونٹ کا مسئلہ حل کیا گیا ہے۔

فیاض احمد نے بتایا کہ فالٹ دور ہونے کے بعد بسوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے جب کہ بسیں ٹھیک کرنے پر حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور نے 25 اکتوبر سے بی آر ٹی سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :