20 اکتوبر ، 2020
ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کی خواہش رکھنے والے افراد ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت اور نت نئے طریقے تلاش کرتے ہیں لیکن کہتے ہیں نا جب قسمت مہربان ہو جائے تو زیرو کو بھی ہیرو بنتے دیر نہیں لگتی۔
جی ہاں، آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ایک ایسے اسٹار سے جو ٹک ٹاک پر اس لیے مشہور ہو گیا کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز میں صرف کیمرہ کو گھورتا رہتا ہے۔
ویتنام سے تعلق رکھنے والا 'اہن ترن تن' نامی یہ شخص اپنے اسمارٹ فون کیمرے کو گھورنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا۔
ان کی ویڈیوز میں ویتنامی بیک گراؤنڈ میوزک اور کیمرے کو گھورنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ان کی ویڈیوز لاکھوں ویوز حاصل کرلیتی ہیں۔
اہن ترن تن کے پروفائل میں چند درجن ویڈیو کلپس کے علاوہ کچھ نہیں ہے یہاں تک کہ ان کی اپنی ٹک ٹاک بائیو بھی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ان کے اکاؤنٹ پر 7.8 ملین لائکس کے ساتھ 5 لاکھ فالورز موجود ہیں۔
تن کی حالیہ مشہور ہونے والی ویڈیو میں انھیں ایک جھولے میں لیٹے موبائل فون کیمرے کو گھورتے دیکھا گیا ہے۔