کاروبار
Time 22 اکتوبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

10گرام سونے کی قیمت 429 روپےکم ہوکر 99 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے،فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ برقرار ہے اور فی تولہ سونا ایک بار پھر 500 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 99 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر 1ہزار916 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :