دنیا
Time 23 اکتوبر ، 2020

ترک صدر طیب اردوان کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

فوٹو: بشکریہ احوال

استنبول: ترکی کے صدر طیب اردوان کی تنخواہ میں آئندہ سال سے 8 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

ترک میڈیا میں زیرگردش خبروں میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے سال 2021 کے بجٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی تنخواہ میں 6 ہزار 750 لیرا یعنی 863 ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔

ترکی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترک صدر کی ماہانہ تنخواہ 49400 لیرا ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں سوا 6 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق نئے بجٹ کے تحت ایون صدر کے لیے مختص بجٹ میں مجموعی طور پر 886 ملین لیرا اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں سے دفتر کے لیے کُل رقم 4.39 ملین لیرا ہوگی۔

مزید خبریں :