23 اکتوبر ، 2020
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے جا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے، (نیٹ فلکس کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد پر گائیڈ لائن تیار کر لے، جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم پرائیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بے شمار صارفین امریکی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہیں۔
اب تک پاکستان کی کوئی اپنی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونا خوش آئند بات ہے۔