Time 24 اکتوبر ، 2020
پاکستان

ملک میں 3 ماہ بعد کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے، 12 اموات بھی ہوئیں

گزشتہ روز 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 847 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی— فوٹو: فائل

ملک میں کوروناسے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 847 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق تین مہینوں کے دوران کورونا کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 847 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اس سے قبل 30 جولائی کو 900 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔

ملک میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھی کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور عندیہ دیا تھا کہ اگر کیسز میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو پھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :