24 اکتوبر ، 2020
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماء محسن داوڑ کوئٹہ پہنچ گئے تاہم انہیں کوئٹہ ائیرپورٹ سے باہر آنے سے روک دیاگیا۔
محسن داوڑ شیڈولڈ فلائٹ سے کوئٹہ پہنچے تو ا نہیں ائیرپورٹ سے باہر آنے سے روک دیاگیا۔
محسن داوڈ کو ائیرپورٹ سے باہر آنے کی اجازت نہ دیے جانے پر پی ٹی ایم کےکارکنوں نے ائیرپورٹ کے باہراحتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔