Can't connect right now! retry

پاکستان
27 اکتوبر ، 2020

وزیراعلیٰ کے پی کا پشاور دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس جب کہ زخمیوں کو دو، دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، لیکن کسی کو بھی امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM