Time 28 اکتوبر ، 2020
پاکستان

ڈیفنس میں سڑکوں پر گڑھے کھود کر دو دریا جانے والے راستے بند کر دیے گئے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سڑکوں پر گڑھے کھود کر تفریحی مقام دو دریا جانے والے راستے بند کر دیے گئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو دریا کے مقام پر سمندر کے کنارے بنے ریسٹورنٹس کے مالک نے شکایت کی ہے کہ کلفٹن اور ڈیفنس سے دو دریا کی طرف جانے والی سڑکوں پر گڑھا کھود کر راستے بند کیے گئے ہیں۔ 

دو دریا کی طرف جانے والی دیگر چھوٹی موٹی سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور گاڑیوں کے علاوہ دو دریا کی طرف پیدل آنے جانے والے افراد کو بھی روکا جا رہا ہے۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی یا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اعلان تو جاری نہیں کیا گیا مگر ریسٹورنٹ مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور راستوں کی بندش سے ریسٹورنٹس جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ گڑھے بھی کھودے گئے ہیں، ریستوران مالکان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے ان کا کاروبار بند ہونے کے برابر ہے لیکن اب نئی صورتحال ان کا معاشی قتل ہے۔

مزید خبریں :