Can't connect right now! retry

کھیل
29 اکتوبر ، 2020

لندن: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا

لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔

عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل کر چکے ہیں۔

ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا ہو جائے تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM