29 اکتوبر ، 2020
سندھ میں کورونا سے گھروں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں گھروں میں اموات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سندھ میں کورونا سے گھروں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق اکتوبر کے 29 روز میں گھروں میں 24 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
ستمبر میں صرف 10 افراد گھروں میں کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے، اکتوبر کے 29 روز میں اسپتالوں میں 80 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا۔
ستمبر میں 91 افراد اسپتالوں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے،کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔