پاکستان
Time 29 اکتوبر ، 2020

مریم نواز کی'ووٹ کو عزت دو پاسبان‘ کو پی ڈی ایم میں بھرپور کردار اداکرنے کی ہدایت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں 'ووٹ کو عزت دو پاسبان‘ کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت مخالف تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 'ووٹ کو عزت دو پاسبان' کے کارکنوں سے ملاقات کے لیے پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے مریم نوازکاکہنا تھاکہ تمام کارکن ووٹ کو عزت دو بیانیے کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچرکو پروان چڑھانا اور  آئین کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

مزید خبریں :