دنیا
Time 30 اکتوبر ، 2020

سعودی کرنسی میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دکھانے پر بھارت تلملا اٹھا

سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد حیثیت میں دکھانے پر بھارت کی مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔

سعودی عرب نے جی 20 اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر 24 اکتوبر کو 20 ریال کے نئے یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیے جس میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد حیثیت میں دکھایا گیا ہے۔

نئے سعودی کرنسی نوٹ پر بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور بھارتی حکومت نے سعودی عرب سے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی فرمائش کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی نوٹ میں تبدیلی کے بغیر بھارت کے لیے جی 20 اجلاس میں شرکت کرنا مشکل ہوگا۔

سعودی عرب 21 اور 22 نومبر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

مزید خبریں :