Time 31 اکتوبر ، 2020
کاروبار

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور دھچکا،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

ق 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530 روپے مقرر کی گئی ہے،فوٹو: فائل

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور  بم گراتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت میں یہ تیسری مرتبہ اضافہ کیاگیا ہے اور اس مرتبہ ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں114روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530 روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل  ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1416 روپے تھی۔

اوگراکے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔