Time 01 نومبر ، 2020
پاکستان

کبیروالا: لڑکیوں کو اغواء کے بعد زیادتی اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف

ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں ایک گروہ کی جانب سے مبینہ طور پر درجنوں لڑکیوں سے زیادتی کرنے، ان کی ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کے بعد انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے اور ان کی ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

 ایک لڑکی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نےگروہ کو ٹریس کیا تاہم متاثرہ لڑکی کے والدین نے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔

والدین کے انکار پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :