Time 03 نومبر ، 2020
دنیا

بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، شواہد مٹانےکیلئے ’کرائم پیٹرول‘ کو 100مرتبہ دیکھا

فوٹو: فائل 

بھارت میں نوجوان نے ڈانٹ ڈپٹ پر باپ کو قتل کردیا اور شواہد مٹانے کے لیے سیریز کرائم پیٹرول کو 100 مرتبہ دیکھا لیکن پھر بھی قانون کے شکنجے میں آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ نوجوان نے والد کے ڈانٹنے کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کیا اور اس واردات میں نوجوان کی ماں یعنی مقتول کی اہلیہ نے بھی اپنے بیٹے کا ساتھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے سب سے پہلے اپنے والد کے سر پر لوہے کی راڈ سے وار کیا اور پھر ان کا گلا بھی گھونٹا اور بعدازاں نوجوان نے اسی رات اپنی والدہ کی مدد سے والد کی لاش کو جنگل میں لے کر جلا دیا تا کہ پولیس انہیں شناخت ہی نا کر پائے۔

پولیس نے بتایا کہ 3 مئی کو انہیں ایک ناقابل شناخت لاش ملی اور 3 ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی کسی نے بھی پولیس اسٹیشن میں کوئی شکایت درج نہیں کی تھی۔

بعدازاں مقتول کے آفس حکام کے دباؤ کی وجہ سے اہلخانہ نے 27 مئی کو پولیس میں منوج مشرا کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ منوج مشرا کے بیٹے سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کا موبائل ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ نوجوان نے قتل کے شواہد مٹانے کے لیے سیریز ’کرائم پیٹرول‘ کی قسطیں تقریباً 100 دفعہ دیکھی تھیں اور پولیس کے سوال و جواب سے دباؤ میں آکر نوجوان نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس نے قتل کے الزام میں نوجوان اور اس کی ماں کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :