24 اکتوبر ، 2020
بیجنگ: چین میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں اپنی گرل فرینڈ کو ڈنر پر لے جانے والا بوائے فرینڈ کھانے کا بِل دیے بغیر ہی فرار ہوگیا۔
یہ ایک بلائنڈ ڈیٹ تھی اور اس سے قبل لڑکا لڑکی دونوں صرف فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ایک دوسرے کے رابطے میں تھے۔
گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کی فراغ دلی کو پرکھنے کے لیے پہلی ڈیٹ پر اپنی 23 دوستوں کو بھی ساتھ لے آئی تھی۔
بعد ازاں سب نے مل کر کھانا آرڈر کیا جب کہ کھانا کھانے کے بعد جب ریسٹورینٹ والوں نے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو بِل پکڑایا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔
اس بلائنڈ ڈیٹ کا بِل 19 ہزار 800 چینی یوآن بنا جو کہ پاکستانی لگ بھگ 4 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
اس رقم کو دیکھنے کے بعد بوائے فرینڈ فرار ہوگیا جس کے بعد یہ رقم بلآخر اس کی گرل فرینڈ کو ہی ادا کرنی پڑی۔
بعدازاں لڑکی اس واقعے کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچی اور اس معاملے پر چینی پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور انہوں نے فرار ہونے والے لیو نامی شخص کو ڈھونڈ نکالا۔
پولیس نے لیو کو 2 لوگوں کا بل ادا کرنے کو کہا جب کہ بقیہ 15 ہزار 402 یوآن بل لڑکی کو ہی ادا کرنا پڑا جو اپنے ساتھ اپنی دوستوں کو لائی تھی۔