ماڈل و اداکار صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

فوٹو: انسٹاگرام/صحیفہ جبار 

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

صحیفہ جبار نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

—اسکرین گریب 

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد ملک بھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار عثمان مختار، ماڈل علیزے گبول اور گلوکار جواد احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید خبریں :