03 نومبر ، 2020
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے چیف جسٹس پاکستان سے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کے فیصلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کا نوٹس نہیں لیا گیا تو دو ہفتے بعد سپریم کورٹ کے باہرپر امن اور خاموش احتجاج کیا جائےگا جب کہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار میں یادداشت جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقدمے میں پراسیکیوشن نے عمران خان کو غلط بری کروایا، جس طرح وزیراعظم کو بری کیا گیا اسی طرح شریف خاندان کے خلاف بھی ریفرنسز ختم کیے جائیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نالائق حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔