03 نومبر ، 2020
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر 2020 سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم ریٹ پر دیں گے، یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بجلی نومبر 2019 کے ریٹ سے 50 فیصدکم پر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں کو اگلے تین سال تک 25 فیصد کم ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی اور کوئی پیک آوور نہیں ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے اور تعمیراتی صنعت آگے بڑھ رہی ہے، آج جس پیکج کا اعلان کیا اس سے صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا، مقابلے کے اس دور میں پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے، بجلی بنانے کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، ہماری انڈسٹری بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے مقابلہ نہیں کرسکتی۔