Time 03 نومبر ، 2020
پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق،1167 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 14 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی ہے۔

 این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار167کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2ہزار 633 افرادکورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 2 ہزار 372 اموات  ہوچکی ہیں جن میں سےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 280 اموات ہوچکی ہیں اور یہاں 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اسلام آباد میں کل 222 اموات ہوئی ہیں جب کہ بلوچستان میں 152 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک مریض  جاں بحق ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں 92 اموات ہوچکی ہے جب کہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 98 اموات ہوئی ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ کورونا کو لے کر ابھی ہم اُس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو صورت حال خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں زیادہ سختی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :