04 نومبر ، 2020
پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 4 ڈاکٹرز سمیت 6 اہلکار عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال ڈاکٹرز، ڈائریکٹر فنانس اور پرچیزنگ آفیسر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ شعبہ سائیکیٹری کے 4 ڈاکٹرزکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور 3 میں علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اسپتال کے 22 اسٹاف ممبران اب تک متاثر ہو چکے ہیں۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق سرجیکل بی وارڈ پہلے ہی 16 کیسز سامنے آئے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 38 بیڈز پر مشتمل کورونا وارڈ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور اسپتال میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔