07 نومبر ، 2020
تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 5 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 5 بچے انتقال کر گئے، بچوں کا انتقال غذائيت کی کمی اور بیماری سے ہوا، مرنے والے بچوں میں سے 4 نومولود جب کہ ایک کی عمر ایک سال تھی۔
خیال رہے کہ تھرپارکر میں نومبر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 667 ہو گئی ہے۔