Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
08 نومبر ، 2020

پاکستان نژاد علی کاظمی اور مہر جعفری کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

 فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔ فائل :فوٹو

پاکستانی نژاد کنیڈین اداکار علی کاظمی اور  اداکارہ مہر جعفری کی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر  ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کنیڈا کی جانب سے اداکار علی کاظمی اور  اداکارہ مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کو 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔

فلم کی کہانی شیام سلوادورائے کے اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو 1994 میں شائع ہوا تھا، یہ ناول اور فلم سری لنکا میں تامل اور سنہالیوں کی کشیدگی کے پس منظر میں ایک لڑکے کی کہانی پر مبنی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM