08 نومبر ، 2020
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔
دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک سے بڑھ ایک مزاحیہ میمز شیئر کی جا رہی ہے جس سے سب محظوظ ہو رہے ہیں۔
تو چلیں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر چند مزاحیہ میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔
ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیل کر وائٹ ہاؤس واپس آتے ہوئے‘۔
دی وائرل آفس نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک افسردہ آدمی کی ویڈیو تھی اور انہوں نے اسے ڈونلد ٹرمپ کی حالیہ صورتحال قرار دیا۔
لکی یادو نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح لگ رہا ہے اور اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ‘۔
ایک صارف نے بلی کی تصویر شیئر کی جس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کی ’ٹرمپ کی موجودہ حالت‘۔
عامر فیض نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر کی اور ساتھ ہی تصویر کو 2020 کی بہترین تصویر قرار دے دیا۔