پاکستان
Time 08 نومبر ، 2020

وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ وسیم اکرم پر برس پڑے

سندھ کے وزیربلدیات ناصرحسین شاہ  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقیدی بیانات پر برس پڑے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ وسیم اکرم سندھ کا بڑادرد رکھتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کوبھی بڑھاچڑھاکر پیش کرتے ہیں۔

ناصر شاہ کاکہنا ہےکہ وسیم اکرم سے درخواست ہےکہ اگرواقعی سندھ کا اتنا خیال ہے تو ایک ویڈیو سندھ کے کرکٹرز کے ساتھ قومی ٹیم کی سلیکشن میں ہونے والی زیادتی پر بھی کردیں،زاہدمحمود کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک غلط روایت پڑگئی ہےکہ توجہ کےطالب لوگ اپنی حدود سے نکل کر دوسروں کے کام میں گھستے ہیں،مرکز میں وزیرسائنس اطلاعات کا وزیر بنا ہوا ہے  اور وزیرخزانہ وزیر صحت بنا ہوا ہے اور پتہ نہیں کیاکیا ہے، اگر سب اپنی اپنی حدود میں رہیں تو ترقی بڑھے گی کم نہیں ہوگی،کچھ لوگوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ناصر حسین شاہ نےکہاکہ وہ وسیم اکرم کو ویلکم کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور ساتھ مل کرکام کریں۔

خیال رہےکہ سابق کرکٹر وسیم اکرم اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پرکراچی بالخصوص سی ویو پر صفائی کی ناقص صورتحال پر تنقید کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :