09 نومبر ، 2020
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے تھے، انہیں کچھ دنوں سےگلے میں سوزش اور نزلہ زکام کی شکایت تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرالزمان کائرہ نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ گزشتہ رات مثبت آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر الزمان کائرہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے اور انہوں اسلام آباد میں خود کو قرنطنیہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔