09 نومبر ، 2020
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرتے وقت ٹوتھ برش چلا گیا جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ سعودی خاتون اپنے دانت صاف کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹوتھ برش ان کے حلق میں پھنس گیا۔
خاتون کے مطابق جب انہوں نے اپنے حلق سے ٹوتھ برش کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ پھنسل کر ان کے پیٹ میں ہی چلا گیا جس کے بعد انہیں مکہ کے النور اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
النور اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاتون کا ایکس رے اور سی ٹی اسکین کیا جس کے بعد خاتون کا فوراً آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے پیٹ سے 20 منٹ کے اندر ٹوتھ برش نکال لیا گیا اور اب ان کی جان کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔