پاکستان
Time 09 نومبر ، 2020

مریم سے متعلق بیان: گنڈا پور کی آئیڈیالوجی پر ان کے ساتھ ہوں: فردوس عاشق

فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے حوالے سے بیان پر تحفظات ہو سکتے ہیں لیکن آئیڈیالوجی پر ان کے ساتھ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور قابل احترام بھائی ہیں اور وہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں مریم نواز ہماری قیادت پر زہر اگل رہی ہیں اور قومی اداروں پر حملے کر رہی ہیں، کوئی بھی غیرت مند اس بیانیے کو قبول نہیں کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا ری ایکشن میں الفاظ کا چناؤ شاید مناسب نہیں تھا لیکن مریم بی بی اپنی اداؤں پر غور کریں تو امین گنڈا پور کو کہنے کی یہ ضرورت نہیں تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ علی امین کے الفاظ کے چناؤ پر تحفظات ہو سکتے ہیں لیکن آئیڈیالوجی پر ان کے ساتھ ہوں۔

مزید خبریں :