Time 11 نومبر ، 2020
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر متعدد ملازمین کوروناوائرس کا شکار

کوروناکا شکار ملازمین کا اضافی چارج دیگر ملازمین کے حوالےکردیا گیا ہے،فوٹو: فائل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متعدد ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرکام کرنے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے متعدد ملازمین کوروناکا شکار ہوئے ہیں، متاثرہ ملازمین نے وائرس کی تشخیص کے بعد خودکو14روزکے لیےگھروں پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوروناکا شکار ملازمین کااضافی چارج دیگر ملازمین کے حوالےکردیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے27 کوروناکیس سامنے پر سول ایوی ایشن حیدرآباد ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو سِیل کردیاگیا تھا۔

مزید خبریں :